امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آئی فون 17 کی سیریز میں ابھی تو کچھ مہینے باقی ہیں تاہم ابھی سے ہی اگلے سال لانچ ہونے والے آئی فون 18 پرو سیریز کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگ پڑی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق آئی فون سیریز 18 کے پرو ماڈلز میں ایپل کی سیکنڈ جنریشن موڈیم نصب کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
ایپل آئی فون ایس ای فور کو کب لانچ کرنے والا ہے؟Node ID: 885988
-
ایپل نے آئی فون 16 ای لانچ کر دیا، خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟Node ID: 886209
ایپل نے آئی فون 16 ای کے ذریعے اپنی پہلی اِن ہاؤس موڈیم متعارف کروائی ہے۔
یہ ایپل کی پہلی سیلولر موڈیم ہے جس سے صارفین تیز اور پائیدار فائیو جی انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔
نائین ٹو فائیو میک کے مطابق 2026 میں ایپل اپنے آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس میں ’سی ٹو‘ موڈیم نصب کرے گا۔
بلوم برگ کے مارک گُرمین کے مطابق ایپل اپنے ہائیر اینڈ فونز میں اگلے سال سے سی ٹو موڈیم کا استعمال کرنے والا ہے۔
پی یو کی خبر کے مطابق ایپل سی ون موڈیم اس سال آئی فون 17 ایئر میں متعارف کروانا چاہتا تھا تاہم کمپنی نے اس کا ارادہ ترک کر دیا۔
اس سال ریلیز ہونے والے آئی فون 16 ای میں جو سی ون استعمال کی گئی ہے وہ ایم ایم ویوو کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی جس کے باعث فون سے ڈاؤن لوڈ اور اپلوڈ کے مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایپل کی نئی سی ون موڈیم کو ایم ایم ویوو کی سپورٹ کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔