Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد

کشی نگر ۔۔۔۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کشی نگر ضلع کے رامکولا میں بڑے عوامی جلسہ میں شرکت کیلئے گورکھپور ایئرپورٹ سے باہر نکل کر رتھ پر سوار ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں ایس پی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹروکوجس دن ہری جھنڈی دکھائی اور اسی دن میٹرو ٹھپ ہوگئی۔یوگی نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے۔ اس کے قول و فعل میں کافی تضاد ہے۔یوگی حکومت کو اگلے بجٹ کو کسانوں کے مفاد میں دینا چاہئے۔ ریلی میں ایس پی کے ریاستی صدر نریش ، ترجمان اور سابق وزیر راجندر پرساد ،سابق نائب صدر سشیل کمار ،سابق وزیر برہما شنکر ترپاٹھی اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے ریلی سے خطاب کیا۔

شیئر: