Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمرتی ایرانی کا راہول کو جواب

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے برکلے یونیورسٹی میں خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی پرطنز کرنا راہول گاندھی کی پرانی عادت ہے۔ یہ ان کی ناکام سیاست کا حربہ ہے۔وہ عالمی سطح پر اپنے سیاسی درد کارونا رورہے تھے۔وہ بھول گئے کہ 2014میں ووٹروں نے انتخابات میں ووٹ دیکر نریندر مودی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔کانگریس کا گڑھ اور راہول گاندھی کا حلقہ امیٹھی جاکر دیکھیں تو ان کی کامیابی اور ناکامی کا صحیح اندازہ لگا سکتے ہیں۔اسمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کی اس بات پر کہ ’’میں ہندوستان کو کیسے سنہرا مستقبل دے سکتا ہوں‘‘تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ وہ اگر امیٹھی کی ترقی پر بات چیت کرتے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی الگ ہوجاتا۔راہول گاندھی نے بیرون ملک میں کہا کہ ہندوستان تو ایسا ہے جہاں اقرباپروری سے سب کچھ چلتا ہے تو شاید وہ بھول گئے کہ ہندوستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو مختلف شعبوں میں تعاون دیتے ہیں لیکن ان کی کوئی سیاسی بنیاد نہیں ۔ یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بھی دلت خاندان کے فرد ہیں ،
نائب صدروینکیا نائیڈو بھی کسان خاندان سے ہیں جو سخت محنت کے بعد اس عہدے تک پہنچے ہیں۔ان تینوں شخصیتوں کا اس عہدے پر فائز ہونا اس بات کی علامت ہے کہ جمہوریت میں اقربا پروری نہیں بلکہ لیاقت اور صلاحیت پر جگہ ملتی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں