موٹی خواتین سے شوہروں کو ذیابیطس
لندن۔۔۔۔ایسی خواتین جو کھاکھاکر موٹی ہوجاتی ہیں ان کی وجہ سے ان کے شوہروں کی صحت کو بھی خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موٹی خواتین کے باعث مردوں کو ذیابیطس 2ہوجاتی ہے۔ تاہم ایسی خواتین جو اسمارٹ ہیں ان کی وجہ سے شوہروں کو یہ خطرہ نہیں ہوتا۔ سائنسدانوں نے 3500جوڑوں کا جائزہ لیکر انکشاف کیا کہ خاتون کے وزن کا ان کے شوہروں کی صحت سے کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے۔ اگر مرد مٹاپے کا شکار ہوں تو ان سے خواتین کی صحت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ سائنسدانوں نے 50برس سے زیادہ عمر کے جوڑوں کا ہر ڈھائی سال بعد تجزیہ کیا اور پچھلے 11سال میں ان کے وزن اور صحت کے بارے میں رپورٹیں پڑھیں۔ یوں انہوں نے یہ نتائج اخذ کئے جس کے مطابق خواتین کے مٹاپے کے اثرات شوہروں پر مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ خواتین اپنے شوہروں کیلئے مرغن غذائیں زیادہ تیار کرتی ہیں کیونکہ مرغن کھانے انہیں خود بھی پسند ہوتے ہیں اور یہی کھانے دونوں تناول کرتے ہیں مردتو چل پھر کر کام کرکے چکنائی ضائع کردیتا ہے لیکن پھربھی اسے ذیابیطس کا مرض ضرور ہوجاتا ہے۔