Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکز میں زنانہ لوازمات کی دکانوں کی سعودائزیشن نئے سال سے

 ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ زنانہ لوازمات کی دکانوں کی سعودائزیشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم صفر 1439ھ سے ہو گا۔ پہلے عملدرآمد کی تاریخ یکم محرم 1438ھ مقرر کی گئی تھی۔ ا سکے تحت بند او رکھلے تجارتی مراکز میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی تمام دکانوں پر صرف سعودی خواتین کام کریں گی۔ کسی مرد یا غیر ملکی خاتون کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت محنت نے توجہ دلائی کہ زنانہ لوازمات کی دکانوں کی سعودائزیشن کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات، جوتے ، پرس ، موزے اور زنانہ ملبوسات فروخت کرنے والی تمام دکانوں پر سامان فروخت کرنے کیلئے سعودی خواتین کی تقرری ہو گی۔ زنانہ لوازمات والی دکانیں اور زنانہ کپڑوں اور اسی طرح کی دیگر زنانہ اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں کے تمام شعبے سعودی خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔ عبائے، مصنوعی زیورات ، دلہنوں کے جوڑے، ماﺅں کی ضرورت کی اشیاءاور میک اپ وغیرہ فروخت کرنے والے بند تجارتی مراکز میں فارمیسیوں کے شعبوں پر بھی سعودائزیشن کا اطلاق ہو گا۔ 
 

شیئر: