Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈورسے کے ساحل پر پہاڑی تودہ گرنے سے خو ف و ہراس

ڈورسے ..... یہاں ویسٹبے کے قریب ایک بہت بڑا پہاڑی تودہ اچانک گر گیا ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت ہوا جب ایک شخص علاقے کی سیر کر رہا تھا کہ زمین ہلنے لگی اور وہ تودے کے ساتھ نیچے جا رہا ۔ واضح ہو کہ اس علاقے میں اسی قسم کے تودے گرنے کا ایک بڑا واقعہ سالِ رواں کے شروع میں پیش آچکا ہے اور جس کے بعد سے مقامی حکام نے لوگوں کو خبردار کر دیا تھا کہ وہ اس علاقے میں نہ جائیں ۔ واضح ہو کہ جون میں پیش آنیوالے واقعہ میں گرنے والے تودے کا وزن 2ہزار ٹن کے قریب تھا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملبے کے ساتھ نیچے آنیوالا شخص کس طرح زندہ رہا یہ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اوپر سے نیچے آجانے کے بعد بھی نامعلوم شخص خوفزدہ نہیں ہوا اور وہ دوبارہ ملبے پر چڑھتا ہوا اوپر پہنچنے کی کوشش کرتا نظر آیا اور اس طرح اس نے اپنی جان خطرے میں ڈالدی ۔ لوگ اس کی یہ حرکت دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوفزدہ بھی ہوئے تاہم کوئی خاص نقصان اس شخص کو نہیں پہنچا ۔ 

شیئر: