Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کرکٹ کے آتے ہی بکیز بھی سرگرم

فیصل آباد: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلتے ہی بکیز نے بھی تجوریوں کے منہ کھول دیئے۔ آزادی کپ کے حوالے سے ورلڈ الیون اور گرین شرٹس کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر اب تک ڈیڑھ ارب روپے لگائے جا چکے ہیں۔بکیز نے فیصل آباد کے تھری اسٹار ہوٹلز میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اس بار لاہور میں غیر معمولی سیکیورٹی ہے۔ وہاں سٹے بازی کی زیادہ گنجائش رہی نہیں۔ فیصل آباد عملاً جوئے کی انٹر نیشنل منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔فیصل آباد کے کئی علاقوںجوئے کے اڈے بن گئے ہیں۔ ریٹ ففٹی ففٹی چل رہا ہے۔ میچز شروع ہونے پر ریٹ میں اتار چڑھاو آئے گا۔ چند ہندوستانی جواری بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کی رہائش کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ہند سے آنے والے بکیز کے فیصل آباد کے برآمدی تاجروں سے تعلقات ہیں۔

شیئر: