Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فکسنگ نہیں کی،محمد عرفان

لاہور...اسپاٹ فکسنگ ا سکینڈل میں معطل پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عرفان نے کہا ہے کہ فکسنگ نہیں کی۔بورڈ کو بکیز کے رابطے کی اطلاع نہ دینے کی سزا ملی۔ ٹوئٹر پر بیان میں عرفان نے کہا کہ قوم سے پہلی ہی معافی مانگ چکا ہوں۔والدین کی طبعیت خراب ہونے کے باعث بورڈ کو بکیز سے متعلق بروقت آگاہ نہیں کرسکا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمدعرفان کو ایک سال معطلی کی سزا کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ڈسپلن بہتر ہونے پرکی سزا 6 ماہ تک محدود کی جا سکتی ہے۔محمد عرفان پر پی سی بی کے آرٹیکل کے کوڈ 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کا الزام ہے۔

شیئر: