Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت تعلیم دوستوں کے ساتھ تعاون کرے،مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے تعلیم کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیم دوستوں کے ساتھ تعاون کرے۔ مایاوتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں تعلیم کے میدان میں خواتین ہیں ۔ان کے مسائل حل کرکے زندگی میں توازن پیدا کیا جائے۔ان کے کام کا اصل مقصد آنے والی نسل کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دوست مسلسل انصاف حاصل کرنے اور ریاستی حکومت کی حمایت میں مصروف ہیں۔ ریاستی حکومت ان کی دیکھ بھال کیلئے تیار نہیں۔ تعلیم دینے والے مستقل اساتذہ کی تنخواہ سے بھی کم انہیں ماہانہ10ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ بی ایس پی کی صدر نے کہا کہ حکومت تعلیم دوستوںکی حالت پر توجہ دے اور منصفانہ پالیسی بناکران کا معیار بلند کرے۔

شیئر: