Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکاندار کریڈٹ کارڈز سے لین دین کے پابند

ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے عندیہ دیا ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام تیار کرلیا گیا۔ اسکے تحت تمام دکانوں کو 2017ء کے آخر تک کریڈٹ کارڈز کے ذریعے سامان فروخت کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔ 4ہفتے بعد تفصیلات کا اعلان اور 2017ءکے اختتام سے قبل عمل درآمد شروع کردیا جائیگا۔ باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام متعدد نکات پر مشتمل ہے۔ اسکی نمایاں ترین خصوصیت یہ ہے کہ مرحلہ وار نافذ ہوگا۔ ابتداءمیں دکانوں اور بڑے تجارتی اداروں پر لاگو ہوگا۔ پھر درمیانے اور چھوٹے درجے کے تجارتی اداروں اور دکانوں کو اس کا پابند بنایا جائیگا۔ ذرائع کا کہناہے کہ اسکا بنیادی ہدف یہ ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا خاتمہ ہو۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔ سعودی مارکیٹ کے زیادہ تر شعبوں کو اس کے تحت لایا جائیگا۔مملکت میں سعودیوں کے نام پر سب سے زیادہ غیر ملکی ریٹیل کے شعبے میں کاروبار کررہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ٹھیکیداری کا شعبہ ہے۔ دیگر شعبوں میں اسکا سلسلہ محدود ہے۔سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے سامان کا لین دین 46.2ارب ریال تک پہنچا۔ 2016ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 6.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مختلف قسم کی اشیاءاور خدمات سب سے زیادہ حاصل کی گئیں۔ اس زمرے میں 13.87ارب ریال کا کاروبار ہوا۔ 15.1 ہزار آپریشن عمل میں آئے۔ دوسرا نمبر ملبوسات اور جوتوں کا ہے۔ 5.6ارب ریال میں 21.7ہزار آپریشنوں کے ذریعے خریدے گئے۔مشروبات،غذائی اشیاء، ریستورانوں ، ہوٹلوں، صحت خدمات میں بھی کریڈٹ کارڈ کا استعمال ہورہا ہے۔
 

شیئر: