Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف کا دورہ کامیاب رہا،دفتر خارجہ

اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف 19ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کیلئے امریکہ جائیں گے۔ سائیڈ لائن پر امریکہ، روس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف ترکی کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دوست ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں ۔چین، ایران اور ترک قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان کا موقف بیان کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی کو مسترد کیا ہے ۔ ایران، چین اور ترکی نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

 

شیئر: