Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی کیمپ کا دورہ ،پرینکا پرہندوستانیوں کی تنقید

اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے ہندوستانیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔پرینکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور انہوں نے اردن میں شامی پناہ گزیں بچوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا جس کی انہوں نے وڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ٹویٹر پر ایک ہندوستانی ناقد نے پرینکا سے کہا کہ ذرا ہند کے دیہی علاقوں کا دورہ کرنے کی زحمت گوارا کریں جہاں غذا کی کمی کا شکار بچے خوراک کے منتظر ہیں۔اس پر پرینکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے یونیسیف انڈیا کے ساتھ 12 سال کام کیا ہے اور ایسے متعدد مقامات کا دورہ کیا ہے لیکن آپ بتائیں آپ نے کون سا فلاحی کام کیا۔ پریانکا نے مشکلات کا شکار افراد میں موازنہ کرنے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ کیوں کہتے ہیںکہ ایک بچے کا مسئلہ دوسرے سے کم اہم ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: