Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر قطری عوام او رحکام میں جھگڑے کا خطرہ

لندن ....قطری اپوزیشن کے ترجمان خالد الھیل نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ قطر کے تعلقات کی بنیاد پرقطری حکام اور عوام کے درمیان جھگڑا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ الجزیرہ چینل تمام عرب ممالک کے اپوزیشن رہنماﺅں کو خوب سے خوب مواقع مہیا کئے ہوئے ہے جبکہ قطری اپوزیشن کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ قطری حکام عربوں کو مشتعل کرنے کیلئے ایرانیو ںکی چاپلوسی کررہے ہیں۔ انہیں گمان ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہے حالانکہ اندر ہی اندربڑا بحران جنم لے رہا ہے۔
 

شیئر: