احوال مدنیہ سے آن لائن رابطہ ممکن ہوگیا
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ احوال مدنیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آن لائن رابطے کی سہولت فراہم کردی۔ اس کی بدولت محکمے سے کام کرانے کیلئے وقت اور تاریخ طے کی جاسکے گی۔ ریکارڈ وقت میں کام ہوجائیگا۔ محکمے نے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں کسی بات پر اعتراض یا اشکال ہو تو مندرجہ ذیل ای میل [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔