مملکت:”ادیل“23 ستمبرسے اپنی پروازیں شروع کریگی
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
ریاض....محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے” ادیل“ فضائی کمپنی کا اجازت نامہ اس کے چیئرمین صالح الجاسر کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں السعودیہ کے چیئرمین ڈاکٹر غسان الشبل بھی موجود تھے۔ ادیل کمپنی مملکت کے ہوائی اڈوں سے داخلی اور خارجی پروازیں چلائیگی۔ اسے اس کی اجازت مل گئی ہے۔ پہلی پرواز 23ستمبر کو چلائی جائیگی۔