ریاض.... وزارت شہری خدمات کے ترجمان حمد المنیف نے بتایا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق امسال سعودی عرب کا یوم الوطنی یکم میزان ہفتہ کو منایا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کو ہفتے کے بجائے اتوار کی چھٹی دی جائے گی۔ المنیف نے توجہ دلائی کہ سرکاری تعطیلات کے قانون کے بموجب اگر یوم وطنی جمعہ کو پڑے گا تو ایسی حالت میں سرکاری ملازمین کو جمعرات کی چھٹی دی جائے گی اور اگر ہفتہ کو آئے گا تو ایسی حالت میں اس کی جگہ انہیں اتوار کو چھٹی ملے گی۔ اسی ضابطے کے تناظر میں امسال سرکاری ملازمت اتوار کو یوم الوطنی کی چھٹی کریں گے۔ اس طرح جمعہ ، ہفتہ اور اتوار تین دن چھٹی منائی جائے گی۔