تاریخی کتابوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی، این سی ای آر ٹی
نئی دہلی۔۔۔۔قومی تعلیمی تحقیقی اور تربیتی کونسل ( این سی ای آر ٹی) تاریخ کی کتابوں میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کرنے جارہی اور نئی تعلیمی پالیسی بننے کے بعد ہی وہ نصاب مرتب کریگی جس کی بنیاد پر ہی کتابوں میں کوئی تبدیلی کی جائیگی۔ این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر رشی کیش سینا پتی نے یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی کیساتھ خصوصی ملاقات میں واضح کیا کہ این سی ای آر ٹی کی182کتابوں کا جائزہ لینے کے دوران موصولہ تجاویز، اعدادوشماراور تازہ ترین معلومات کی بنیاد پر 1334تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن و ہ سب کی سب غلطیاں نہیں جیسا کہ گزشتہ روز اخبارات میں شائع ہوا ۔بترا اور آر ایس ایس کے اعتراضات کے جواب میں سینا پتی نے کہا کہ بترا کا کوئی خط ہمیں موصول نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی تجویز موصول ہوئی۔این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ تاریخ کی کتابوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اور نہ ہی آر ایس ایس کا ہم پر کسی قسم کا دباؤ ہے۔ابھی تک 345تجاویز زیر غور ہیں ۔