’’پرساد ‘‘کے بہانے ہمارے ایم ایل سی کو توڑا جارہا ، اکھلیش
لکھنؤ۔۔۔۔یوم ہند ی کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے شاعر او م ویر کی کتاب’’من کا پنچھی یادوں کے پنجرے میں‘‘اور دین محمد دین کی کتاب ’’دین کے دوہے‘‘کا اجراء کیا۔ اس موقع پر بی جے پی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے تو خود کو ہم سے بہتربتاتے ہیں ، شاید بہتر بھی ہیں، وہ توصرف منتر سے چیزیں ٹھیک کردیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ تو ’’پرساد‘‘دیکر ہمارے ایم ایل سی توڑ لیتے ہیں۔ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ آخر ایسا کون سا’’پرساد‘‘ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے اس بیان کا مضحکہ اڑایاجس میں انہوں نے ٹھیکیداروں سے دال میں نمک کے برابرکھانے کی بات کہی تھی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری ریاست کے وزیر اعلیٰ ٹھیکیداروں سے دال میں نمک برار کھانے کو کہتے ہیں یہ تو الگ ہی نظام چلا رہے ہیں۔