Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جائیں گے،تھریسا مے

 لندن .... برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ لندن کے زیرزمین ریلوے سٹیشن پر دھماکہ کے بعد اب حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جائیں گے جبکہ درپیش خطرہ کا درجہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اب ملک کے اہم ترین مقامات پر فوجی تعینات کئے جائیں گے ۔ ہفتہ کو برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرہ کواب شدیدخطرہ کے طور پر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرہ کا درجہ بڑھانے کا یہ فیصلہ لندن میں ہونے والے اس بم دھماکہ کے بعد کیا گیا ہے جس میں 29 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ 

شیئر: