واشنگٹن.... امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ تارکین وطن کے بچوں کی آمد(ڈاکا)سے متعلق معروف پروگرام کے حوالے سے ڈیموکریٹ ارکان کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ۔ یہ پروگرام قانونی دستاویزات کے بغیر ان تارکین وطن کو تحفظ دینے کیلئے شروع کیا گیا تھا جو امریکہ میں بچوں کے طورپر لائے گئے تھے۔ لگ بھگ8 لاکھ لوگوں کو تحفظ دینے والے اس عارضی پروگرام کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ختم کرنے کا یہ منصوبہ ناراضی کا باعث بن چکا ہے ۔ کانگریس کے ڈیمو کریٹک رہنماو¿ں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر کہا کہ بڑے پیمانے پر سرحدی سیکیورٹی ڈاکا پر کسی سمجھوتے کا ایک لازمی حصہ ہو گی۔