Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ایموجی پھر اینی موجی اور اب بٹ موجی

اسنیپ چیٹ نے بٹ موجی کے فیچر میں نئی اپ ڈیٹس شامل کر دی ہیں۔ اب صرف ایک کلک سے صارف اپنے کارٹونک اواتار کو اصل دنیا میں شامل کر سکیں گے۔ اسنیپ چیٹ کے ورلڈ لینس اور بٹ موجی کے فیچر کو بیک وقت استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مقام کی تصویر لیتے ہوئے اس میں اپنا اواتار شامل کیا جا سکے گا۔ یہ اواتار مختلف حالتوں مثلاً آئس کریم کھاتے ، کافی پیتے اور یوگا کرتے ہوئے نظر آئے گا۔مثال کے طور پر آپ سمندر کنارے موجود ہیں تو آپ اپنی اسنیپ چیٹ ایپ کا کیمرہ کھول کر اس میں اواتار شامل کر کے اسے سمندر کنارے یوگا کرتے دکھا سکتے ہیں۔اسے اپنی مرضی سے بڑا ، چھوٹا اور اسکرین کے کسی بھی حصے پر سیٹ بھی کیا جا سکے گا۔تصویر کے ساتھ ساتھ اواتار کے حرکت کرتی مختصر ویڈیو بھی بنائی جا سکے گی۔ یہ فیچر اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔  
 

شیئر: