سی این این بھی اسنیب چیٹ پر نیوز شو دکھائے گا
سی این این نے اسنیپ چیٹ پر ’’ دی اپڈیٹ‘‘ نامی نیوز شو لانچ کر دیا ہے جس میں دنیا بھر سے کم از کم5 خبریں شامل کی جایا کریں گی۔ پروگرام کا وقت ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام 6 بجے ہے۔پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان ناظرین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ سی این این کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر پروگرام این بی سی نیوز کے پروگرام’ ’اسٹے ٹیونڈ‘‘کے بعد شروع کیا جا رہا ہے جس نے ایک مہینے کے اندر 49 ملین ناظرین کی توجہ حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ سی این این کے 42 ملین ناظرین ایسے ہیں جنکی عمریں 18 سے 34 کے درمیان ہیں۔