لاش دفنانے کے معاملے کو لیکر 2فریقوں میں تصادم
بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے شاجا پور میں لاش دفنانے کو لے کر 2فریقوں میں تصادم کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع کے مطابق ایک شخص کی موت ہوجانے کے بعد جب اس کے اہل خانہ اسے دفنانے لے جارہے تھے تبھی ہنگامہ ہوا۔ یہ ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کے دونوں فرقوں کی جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چار ج بھی کیا۔ اس کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی داغے ۔ہنگامے کے دوران ڈی ایم اور ایس پی بھی بال بال بچ گئے۔ علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ شاجاپور میں حالات کنٹرول میں ہیں مگر کشیدگی برقرارہے۔