ایئر مارشل ارجن سنگھ چل بسے
نئی دہلی۔۔۔۔۔۔انڈین ایئرفورس کے سابق ایئر مارشل ارجن سنگھ آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر 98برس تھی۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ 1965ء کی ہندوپاک جنگ کے دوران وہ ہندوستانی آرمی چیف تھے ۔وہ سوئٹزر لینڈ میں ہندوستان کے سفیر اور کینیا میں ہائی کمشنر رہ چکے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اسپتال جاکر ان کی خیریت دریافت کی تھی۔