مصر میں خواتین کے سیریل کلر نے تیسری خاتون کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کرلی۔
العربیہ کے مطابق مصر میں خواتین کے سفاک قاتل کی وارداتوں سے خواتین میں خوف ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں
-
مصری شہری نے کینسر میں مبتلا اہلیہ اور بچوں کو چھوڑ دیاNode ID: 885255
-
مصر میں وکیل نے دو خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیاNode ID: 885811
مصر کی کمشنری الاسکندریہ میں دہرے قتل کے الزام میں 50 سالہ وکیل کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے گراونڈ فلور پر فلیٹ کے کمرے سے دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق قاتل نے الاسکندریہ کے علاقے میں عمارت کی زیریں منزل پر فلیٹ اسی مقصد کے لیے کرائے پر لیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا پہلی خاتون اس کی اہلیہ تھی جسے اس نے کسی اور علاقے میں قتل کیا تھا۔ بعدازاں اس کی نعش کو کرایے پر لیے گئے فلیٹ میں لاکر بیڈ روم میں دفن کردیا۔
ملزم نے مزید بتایا دوسری خاتون اس کا موکلہ تھی جس سے رقم کے لین دین پر اختلاف ہوا تھا اسے بھی اسی گھر میں قتل کرکے نعش کو پہلی والی کے ساتھ دفنا دیا اورفرش کو مٹی سے برابر کردیا۔
تیسری واردات کے بارے میں ملزم کا کہنا تھا اسے اسکندریہ کے دوسرے علاقے میں دفنایا تھا جس کی نشاندہی کرنے پر پولیس نے نعش برآمد کرلی۔