دوسرے مہم کے تحت ٹیومرز کا علاج اور تیسری میں آرتھوپیڈک سرجری شامل تھی۔
العربیہ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے شام میں طبی امداد کے حوالے سے ’امل‘ رضاکارانہ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت ڈاکٹروں کی ٹیمیں رضاکارانہ طور پر شام پہنچیں جنہوں نے مختلف مقامات پر طبی کیمپس لگائے۔
سعودی طبی ٹیم کی معاونت کے لیے مقامی رضاکار بھی موجود تھے۔ طبی ٹیموں نے 315 مریضوں کا معائنہ کیا اور 19 بچوں کے ٹیومز کے آپریشن کیے گئے۔
قوت سماعت سے محروم 31 بچوں کا علاج کیا گیا اور 42 ہڈیوں کی سرجری کامیاب سرجری کی گئی۔
سعودی رضاکار طبی ٹیم میں 3 ہزار سے زیادہ طبی رضاکار شامل ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
رضاکار گروپ نے 53 بچوں کے جوڑوں کی ٹرانسپلانٹ بھی کی۔ علاوہ ازیں جن بچوں کے کانوں میں سمعی آلے لگائے گئے تھے انہیں اس کے استعمال کی مکمل ٹریننگ بھی دی گئی۔
واضح رہے سعودی رضاکار طبی ٹیم میں 3 ہزار سے زیادہ طبی رضاکار شامل ہیں جو شام میں مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپوں میں آنے والوں کو طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔