Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر27تفریحی پروگرام

ریاض .... جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی نے سعودی عرب کے 87ویں یوم الوطنی کے موقع پر 27تفریحی پروگرام ترتیب دیدیئے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جومملکت میں پہلی بار منعقد ہونگے۔17کمشنریوں اور شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ انکی بدولت یوم الوطنی کی خوشیاں سعودی عوام کے قلب و وجدان میں سما جائیں گی۔ سماجی رابطے مستحکم ہونگے۔ ریاض، جدہ، دمام، الخبر، الجبیل، مدینہ منورہ، ابہا، نجران، جازان، حفر الباطن ، عنیزہ، سکاکا، الہفوف ، الدرعیہ، حائل، تبوک اور ینبع کے شہری ا ور مقیم غیر ملکی پرکشش پروگرام دیکھ کر متاثر ہونگے۔
 

شیئر: