Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے10 ممالک غیر ملکیوں کیلئے بہترین ذریعہ آمدنی

ابہا .... دنیا بھر کے دس ممالک غیر ملکیوں کیلئے بہترین آمدنی کا ذریعہ ہیں۔ بزنس انسائڈر کی جانب سے 166 ممالک کے تارکین وطن سے کئے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں روزگار حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ الوطن اخبار نے سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے بہترین10 ممالک میں سرفہرست لیکسمبرگ ہے جبکہ چھٹے نمبر پر سعودی عرب ہے۔ سروے میں سوئٹزر لینڈ کو دوسرا ، قطر تیسرے ، کویت چوتھے ، بحرین ،پانچویں ، نائیجریا ساتویں، متحدہ عرب امارات آٹھویں، ناروے نویں اور سنگاپور کو دسویں نمبر پر شامل کیاگیا ہے۔ 166 ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے کئے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد مذکورہ بالا دس ممالک میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں انہیں اپنے ملک سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ سروے میں سعودی عرب کے بارے میں 70 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب میں کام کرنے کی بہتر اجرت ملتی ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ میں مقیم تارکین 77 فیصد تارکین کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں اپنے ملکوں سے زیادہ اجرت ملتی ہے۔ 

شیئر: