Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور قصیم میں ’اخلاق سوز‘ سرگرمیوں میں ملوث خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

مقدمات درج کرکے ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: العربیہ)
ریاض اور قصیم میں ’اخلاق سوز‘ سرگرمیوں میں ملوث دو سعودی اور تین غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیرملکیوں میں دو عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق قصیم ریجن میں پولیس نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دو عورتوں اور ایک مرد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
 ریاض ریجن کی پولیس کا کہنا ہے عوامی مقام پر غیراخلاقی حرکت کرنے اور اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
دونوں ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا  جہاں ان کا کیس مکمل کرنے کے بعد عدالت کو ارسال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ریاض ریجن میں پولیس نے تین غیر ملکی خواتین کو ’حیا سوز‘ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

شیئر: