Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئٹزرلینڈ میں مخالفانہ مہم ،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد.. پاکستان نے جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔اس سے پہلے جنیوا میں پاکستانی مندو ب نے اپنے سوئس ہم منصب کو لکھے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا تھا کہ جینوا میں فری بلوچستان کے پوسٹرز دیکھے گئے ہیں۔سوئس اشتہاری ایجنسی ان اشتہاروں کی نمائش میں ملوث ہے۔ بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا صوبہ ہے جو وفاقی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نما ئندگی رکھتا ہے۔ فری بلوچستان کا تصور پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر صریحا حملہ ہے۔ کالعدم بی ایل اے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ہے۔ پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے سوئس زمین کا استعمال نا قابل قبول ہے۔

 

شیئر: