Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناونہیں ، جنرل باجوہ

راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناو نہیں ۔ ہمیں دشمنوں کے خلاف مل کر کام کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔ وفد نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔ سوال و جواب کا طویل سیشن ہوا۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک، ہند اور پاک، افغان تعلقات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناو نہیں۔ ہمیں دشمن کے خلاف مل کر کام کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ میں قراردادوں کی منظوری خوش آئند ہے۔ امر یکہ کا ڈو مورکا مطالبہ درست نہیں ۔ ہم سے زیادہ کس نے ڈو مور کیا؟ اب کہنے والے ڈو مور کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں۔ افغان حکومت سے کہا کہ وہ در اندازی روکے، ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا افغانستان بھی کرے۔کنٹرول لائن پر حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہند ہے۔

 

شیئر: