ریاض.... قطر کے حکمراں خاندان کا بینک بالاخر بند ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بینک ہارورڈز 124 برس قبل قائم کیا گیاتھا۔ اسے قطر کے حکمراں خاندان نے قطر ہولڈنگ کمپنی کے توسط سے خرید لیاتھا۔ اس بینک نے اپنے کھاتے داروں کے نام تحریری پیغام بھیجے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھاتے کسی اور بینک میں منتقل کرا لیں۔