فراڈ میں ملوث دلہن پکڑی گئی
بریڈ فورڈ..... پولیس نے مقامی ایئرپورٹ سے ایک ایسی دلہن کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر اس کے منگیترکے ساتھیوں کی جانب سے تفریحی دورے کے نام پر جمع کردہ تقریباً13ہزار پونڈ لیکر فرار ہورہی تھی۔ دلہن جس پرواز سے ایبیزا شہر جانے والی تھی اس میں اس کی کوئی سیٹ بک ہی نہیں تھی۔ دلہن کی گرفتاری کے بعد پولیس نے لڑکی کے منگیتر کو بھی فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے منگیتر پر کریڈٹ کارڈ میں فراڈ کا الزام بھی پہلے سے ہے۔ دلہن کا 27سالہ منگیتر اپنے ساتھیوں سمیت ایئرپورٹ پہنچا تو اسے پتہ چلا کہ فلائٹ میں اسکی کوئی سیٹ بک نہیں کی گئی ہے۔کمبریا پولیس نے بھی دلہن کی گرفتاری کی تصدیق کردی تاہم بعد میں اسے رہا کردیاگیا ۔ تفتیش جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دلہا کے ساتھیوں نے اس سفر کیلئے 400، 400پونڈ کا چندہ جمع کیا تھا۔