پرکشش نامیاتی کیک کے چرچے
ڈیوون ..... خاتون بیکر نتالی برنیٹ کو کسی قدر داں نے کسی خاص تقریب میں انتہائی شاندار کیک بنانے کا آرڈر دیاتھا اور آرڈر دینے والے کی خواہش تھی کہ تیار ہونے والا کیک حد سے زیادہ خوبصورت اور صاف ستھرا نظرآئے چنانچہ نتالی نے ویسا ہی کیک تیار کیا۔ اپنے گاہک کی فرمائش پوری کرنے کیلئے اسے بہت سی ضروری اشیاء اور آرائشی سامان خریدنے کیلئے بازار کے چکر بھی لگانے پڑے۔ آخر کار اس نے ان سب چیزوں کی مدد سے مطلوبہ کیک تیار کرکے تصاویر اتاریں اورسوشل میڈیا پر انہیں جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر تصاویر جاری ہونے کے بعد قدر دانوں کی بھیڑ لگ گئی ۔سب اسکی کاریگری کی تعریف کے ساتھ حس جمال کو بھی سراہتے رہے۔ 27سالہ نتالی 3بچوں کی ماں ہے اور بچو ں کی دیکھ بھال پربھی اتنی ہی توجہ دیتی ہیں جتنا اپنے ہنر پر ۔ جسکی وجہ سے انکے بنائے جانے والے کیک دیگر کیک سے زیادہ پرکشش اور خوبصورت ہوتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ کیک دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔