یوگی نے اپنے نائبین اور وزراء کے ہمراہ قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف اٹھایا
لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ،نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اورڈاکٹر دنیش شرما ، ریاستی وزیر سوتنتر دیو سنگھ اور اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت محسن رضا نے آج قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لیا۔ ایوان اسمبلی کے تلک ہال میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین رمیش یادو نے ایوان بالا کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے پانچوں ارکان کو حلف دلایا۔ 8ستمبر کو 5میں سے 4کو غیر منتخب قراردیا گیا تھا جبکہ 11ستمبر کو محسن رضا کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ، دونوں نائب وزرائے اعلیٰ اور 2وزیروں کو 19ستمبر سے قبل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک کارکن بننا لازمی تھا۔