Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو روس میں زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش: رپورٹ

بشار الاسد کا ان کے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ پیر تک ان کی حالت مستحکم ہو گئی (فوٹو: اے ایف پی)
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عرب نیوز نے ’دی سن‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مبینہ طور پر بشار الاسد اتوار کو ماسکو میں بیمار ہو گئے تھے، جہاں وہ دسمبر کے اوائل میں شام سے فرار ہونے کے بعد سے مقیم تھے۔
آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر کے مطابق، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ روس میں ایک سابق اعلیٰ جاسوس چلاتا ہے، 59 سالہ بشار الاسد نے طبی مدد کی درخواست کی پھر ’کھانسی لگ گئی اور دم گھٹنے لگا۔‘
اس نے مزید کہا کہ ’اس بات پر یقین کرنے کی ہر وجہ ہے کہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی۔‘
بشار الاسد کا ان کے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ پیر تک ان کی حالت مستحکم ہو گئی ہے۔ اکاؤنٹ نے براہ راست ذرائع کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ اسے طبی جانچ کے ذریعے زہر دیا گیا تھا۔
روسی حکومت کی جانب سے اس واقعے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

شیئر: