Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث کمشنری میں ٹرک دکان میں گھس گیا، 3 افراد زخمی

دکان کو ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے اللیث میں ایک سٹور میں ٹرک کے گھس جانے  پر مختلف افراد کے زخمی ہونے کے حوالے بیان جاری کیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ایک تجارتی سٹور میں ٹرک کے بے قابو ہوکر گھس جانے  سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنیں فوری طور پر ہلال احمر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق حادثے سے سٹور کو ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: