Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیگاؤں دھماکہ: پروہت کے بعد2اور ملزمان ضمانت پر رہا

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔  2008 میں مالیگاؤں  دھماکہ کے2اور ملزمان کو ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے پہلے کرنل پروہت کو ضمانت دی تھی اور اب سدھاکر چترویدی اور سدھاکر دیویدی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 5 لاکھ روپے سیکیورٹی اور 50 لاکھ کے ذاتی بانڈ پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے کرنل پروہت کو گزشتہ مہینے ضمانت دے دی تھی۔ 2008 میں اس دھماکہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پروہت کو بغیر اجازت ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت کے ساتھ مشروط ضمانت دی گئی تھی۔ اس سے قبل اسی سال 25 اپریل کوممبئ ہائی کورٹ نے کرنل پروہت کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعدپر وہت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔دریں اثناء دھماکہ کی ایک اور ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ کوممبئی ہائیکورٹ نے پہلے ہی ضمانت دے دی تھی۔واضح رہے کہ مالیگاؤں دھماکہ کی تحقیقات پہلے اے ٹی ایس کے ہاتھ میں تھی جس کے بعد اسے نیشنل انویسٹی گیشن (این آئی اے ) کو سونپی گئی ۔ این آئی اے نے سادھوی پرگیہ کو کلین چٹ دے دی تھی جبکہ کرنل پروہت کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔یاد رہے کہ 29 دسمبر 2008 میں مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ہوئے بلاسٹ میں 6افراد ہلاک اور 79 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملہ میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں 14 ملزمان کے نام تھے۔ دھماکہ کیلئے آر ڈی ایکس فراہم کرنے  اور سازش رچنے کے الزام میں سادھوی پرگیہ اور کرنل پروہت کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شیئر: