Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، نتیش کمار

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرکزکی نریندرمودی حکومت کی انتخابی اصلاحات کیلئے 2024سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی کوششوں کی حمایت کی۔ دریں اثناء 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ بہار اسمبلی کے انتخابات منعقد کرانے کے امکان کو انہوں نے مسترد کردیا۔ نتیش کمار نے ’’ عوامی مذاکرہ ‘‘میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نظریاتی طور پر لوک سبھا ، اسمبلی ،بلدیاتی اور پنچایتی اداروں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کا حامی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 1967ء سے پہلے ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوتے تھے۔

شیئر: