جسے کال گرل سمجھ کر پیٹا وہ نوکرانی نکلی
نوئیڈا۔۔۔۔شہر کے اے وی جے ہائٹس سوسائٹی میں رہنے والے بیچلروں کو چلے جانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ یہاں بیشتر سوسائٹیوں میں پہلے سے ہی ایسے اصول موجود ہیں۔اے وی جے ہائٹس سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں نے فلیٹ میں موجودلڑکی اور اس کے دوست کی پٹائی کردی۔سوسائٹی کی خواتین نےلڑکی کو کال گرل سمجھ کراس پر جم کر ہاتھ صاف کیا اور پولیس کو مطلع کرکےگرفتارکرادیا۔ سوسائٹی میں رہنے والے مہیش کمار کا کہنا ہے کہ بیچلرز سے سوسائٹی میں رہنے والے خاندان پریشان ہیں ۔ پہلے یہاں ایک یا2 نوجوان فلیٹ لیتے ہیں بعد میں ان کے ساتھ اور بہت سارے نوجوان آکر رہنے لگتے ہیں۔ لڑکیاں بھی آنے جانے لگتی ہیںاور وہ نیم عریاں حالت میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ایک ماہ کے اندر سوسائٹی کو بیچلرز سے پاک کرنے کا نوٹس دیدیا گیا ہے۔گرفتار شدہ لڑکی کے بارے میں سورج پور کوتوالی کے ایس ایچ او گریش کمار نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی کال گرل نہیں بلکہ نوکرانی تھی۔