Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران حوثیوں کو تباہ کن ہتھیار فراہم کررہاہے ، امریکہ

 واشنگٹن… امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسلسل حوثی باغیوں کو تباہ کن ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ امریکی بحریہ کے سینیئر افسر وائس ایڈمرل ڈونیگن نے پینٹاگون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی پابندیوں کے باوجود یمن کے شدت پسند حوثی باغیوں کو عرصہ دراز سے جدید ترین جنگی ہتھیار، بیلسٹک میزائل، ریمورٹ کنٹرول لانچنگ پیڈ اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیار وں کی فراہمی سمیت بارودی سرنگوں، بارودی کشتیوں اور بحری جہاز شکن میزائل سمیت عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیار باغیوں کو اسمگل کررہا ہے۔ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو جنگی ساز وسامان کی فراہمی انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔شدت پسندوں کو ملنے والے ہتھیاروں سے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

شیئر: