Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ریلوے کا رمضان آپریشنل پلان کامیاب رہا

یومیہ 40 ہزار افراد کو حرمین ٹرین سے سفر کی سہولت فراہم کی گئی(فوٹو، ایکس )
سعودی ریلوے ’سار‘ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آپریشنل پلان کامیاب رہا، حرمین ریلوے کے ذریعے ایک ماہ میں 1.2 ملین مسافروں کو منتقل کیا۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ براستہ جدہ مسافروں کی آمد و رفت کے لیے جاری کیا گیا منصوبہ کامیاب رہا۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال مسافروں کی تعداد میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں ماہ رمضان میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے یومیہ 40 ہزار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔
سار کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے شیڈول ٹائمنگ کا خیال رکھا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹرینوں کی آمد ورفت کا پروگرام 99 اعشاریہ پانچ فیصد تک کامیاب رہا۔ 15 رمضان بروز جمعہ حرمین ٹرین کے ذریعے 48 ہزار مسافروں کو مکہ سے مدینہ اور برعکس منتقل کیا گیا۔

شیئر: