Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہد مصطفی ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کے سیکوئل میں

 لالی وڈ انڈسٹری کی ایک کامیاب فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کے سیکوئل پر کام کے آغاز کی خبریں سرگرم ہیں۔خبروں کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ کیاجائےگا۔ فلم میں مشہوراداکار فہد مصطفی بھی کام کرینگے۔ اطلاعات ہیں کہ فہد مصطفی اداکار حمزہ عباسی کی جگہ کاسٹ کرلئے گئے ہیں ۔ فہد مصطفی فلم میں اہم کردار ادا کرینگے۔ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو بھی 4 جگری دوستوں کی کہانی ہے تاہم امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ اس بار فلم کی کاسٹ میں تبدیلی سامنے آئےگی۔فہد مصطفی آخری فلم’’ نامعلوم افراد ٹو‘‘ تھی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیاتھا۔
 

شیئر: