Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر کا قتل زرداری نے کروایا، مشرف کا الزام

کراچی... سابق صدر پرویز مشرف نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں مشرف نے کہا کہ بھٹو خاندان کی تباہی کے ساتھ مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار زرداری ہے۔دونوں کا قتل انہوں نے کروایا۔ مشرف نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر کے قتل میں زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے۔عینی شاہدین کا عدالت نے بیان ہی ریکارڈ نہیں کیا۔جرائم پیشہ شخض خالد شہنشاہ کو بینظیر کاسیکیورٹی انچارج بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 2بہترین پولیس افسران کو 17 سال کی سزا سنا دی گئی جو دہشت گرد تھے انہیں چھوڑ دیا گیا۔ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد زرداری نے میرا نام لے کر بیان دیا کہ میں نے بینظیر بھٹو کا قتل کیا ہے۔ زرداری نے پہلی مرتبہ نام لے کر مجھے للکارا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، بختاور، آصفہ کے ساتھ بھٹو خاندان اور سندھ کے لوگوں سے کہوں گا کہ وہ جانیں کہ قاتل کون ہے۔سابق صدر نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی تفتیش کے لئے زرداری نے اپنے دور صدارت کے 5 سال میں کچھ نہیں کیا کیونکہ خود اس میں ملوث تھے۔

 

شیئر: