اسلام آباد... پاکستان نے ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور ہندوستانی فو کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔قائم مقام سیکریٹری خارجہ اعتزاز احمد نے احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ہند اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔