Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونی پر جرمانے کے3لاکھ پونڈ فلاحی تنظیم کو عطیہ

لیور پول: انگلش فٹبال کلب لیور پول نے اپنے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی پر کیا جانے والا3 لاکھ پونڈجرمانہ فلاحی تنظیم کو عطیہ کر دیا۔ یہ جرمانہ وین رونی پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر کیا گیا تھا ۔ برطانوی عدالت نے اس کیس میں پہلے ہی رونی کو 100گھنٹے کی سماجی خدمت کی سزا اور2سال کےلئے ان کی ڈرائیونگ پر پابندی بھی لگا دی ہے۔کلب کے مطابق جرمانے کی رقم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے استعمال کی جائے گی۔کلب انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ رونی کے مشورے سے کیا گیا ہے اور اسٹرائیکر اپنی اس حرکت پر بہت پشیمان ہے۔اب رونی کلب میں پریکٹس کے لئے ایک پروفیشنل ڈرائیور کے ساتھ آتے ہیں جس کا بل تقریباًڈیڑھ لاکھ پونڈ بنے گا۔

شیئر: