ریاض .... انٹرنیٹ سیکیورٹی کی ماہر ایجنسی فائر اے نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز سعودی عرب ، امریکہ اورجنوبی کوریا کے پیٹرو ل اور ہوابازی کے شعبوں کی جاسوسی کررہے ہیں۔ یہ کام 2013ءمیں شروع کیا گیا تھا۔ ایرانی ہیکرز امریکہ میں ہوابازی کے ایک ادارے کو ہیک کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ایک تجارتی ادارے کے خلاف واردات کی ۔ جس کے حصص شہری ہوابازی کے شعبے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا کی آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل فیکٹری کے خلاف بھی وارداتیں کیں۔