Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں کی مدت کل ختم

 واشنگٹن ....امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے6 اسلامی ملکوں پر عائد متنازعہ سفری پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر کی مدتِ اتوار کو پوری ہو جائے گی۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ کسی نئے صدارتی حکم سے ان پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ جن ملکوں پر پابندیاں عائد ہیں، ان میں لیبیا، صومالیہ، سوڈان، ایران، شام اور یمن شامل ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی حکمنامے پر اگلے ماہ حتمی فیصلہ سنایا جانا ابھی باقی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حکم نامے کو 90 دن کےلئے نافذ کرنے کا عبوری حکم جاری کر رکھا ہے۔ 

شیئر: