لندن..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اہم معاملات پر مشاورت کی ہے۔ ملک نیب ریفرنسز اور ملکی صورتحال کا جائزہ لیا اور اہم سیاسی فیصلے کئے گئے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں ہی رہیں گے ،ان کے استعفی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نواز بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان کو مستقبل کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے مختصر گفتگو میںشاہد خاقان نے کہا کہ پارٹی صدارت پر بات نہیں ہوئی۔