مکہ مکرمہ ..... ہنگامی امدادی ریجنل یونٹ کے ڈائریکٹر کرنل علی الغامدی نے کہا ہے کہ یوم الوطنی کے موقع پر امن عامہ کی نگرانی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ 911 سینٹر میں 200 افراد پر مشتمل اضافی عملے کو متعین کیا گیا تاکہ امدا د طلب کرنے والوںکو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ ریجن میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور امدادی کاموں کو بہتر طور پر کرنے کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ سینٹروں میں اضافی عملہ بھی متعین کیا گیا ہے تاکہ امدا د طلب کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔